اسلام آباد ( طاہر خلیل ، عاصم جاوید ) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بدھ کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ادھرراجہ ناصر عباس سےمولانا فضل الرحمن نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال، آئینی و جمہوری امور اور اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون سمیت مختلف اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔