• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28ویں ترمیم کی بازگشت، 73 کے آئین میں متفقہ اور غیرمتفقہ ترامیم کی تاریخ

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ: حنیف خالد) 28 ویں ترمیم کی بازگشت، 73 کے آئین میں متفقہ اور غیر متفقہ ترامیم کی تاریخ،پاکستان کا 1973ء کا متفقہ آئین 10 اپریل 1973ء کو براہ راست منتخب قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے دو روز بعد 12 اپریل کو صدر پاکستان کی توثیق کے ساتھ 14 اگست 1973ء سے نافذ کیا گیا۔ جس کے بعدابتدائی تقریباً چار برس میں مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان کی اکثریت اور سینیٹ  کے ارکان کی سادہ اکثریت سے سات ترامیم منظور کی گئیں جن میں پہلی چھ ترامیم کی منظوری میں اسی قومی اسمبلی نے حصہ لیا  جس نے متفقہ آئین کی منظوری دی تھی۔جنرل ضیاء الحق کے دور میں 5 جولائی 1977ء سے 31 دسمبر 1985ء تک گو کہ آئین معطل رہا لیکن اس دوران کم و بیش  97 بار فرد _ واحد نے اس آئین میں ترامیم کیں جنہیں غیر جماعتی پارلیمنٹ نے معمولی ردوبدل کے ساتھ آٹھویں آئینی ترمیم کی صورت میں منظور کیا۔اس  سے تقریباً چودہ برس بعد تک پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں دستور میں سات مزید ترامیم  کی گئیں جن کا بنیادی مقصد 5 جولائی 1977ء سے قبل والے آئینی ڈھانچے کو کسی حد تک بحال کرکے پارلیمانی نظام کا "احیائے نو" تھا۔

اہم خبریں سے مزید