کراچی( اختر علی اختر )طنز و مزاح سے بھرپور تھیٹر، تعلیم بالغان ہائوس فل،قہقہوں کی بارش۔ تفصیلات کے مطابق فیسٹیول کے پانچویں روز کے اختتام پر اٹلی کے فنکار ٹام کوراڈینی (Tom Corradini) کا منفرد جسمانی مزاحیہ تھیٹر ’’شاولن کلاؤن‘‘ (Shaolin Clown) پیش کیا گیا۔ 50 منٹ دورانیے پر مشتمل اس پرفارمنس میں مکالموں کے بجائے جسمانی حرکات و سکنات کے ذریعے کہانی بیان کی گئی۔ یہ پیشکش برنہارڈ موئسٹل کی کتاب ’’شاولن: جیتنے کے لئے لڑنا ضروری نہیں‘‘ سے آزادانہ طور پر متاثر ہوکر تخلیق کی گئی تھی۔ پاکستانی طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ ’’تعلیمِ بالغاں‘‘ بھی پیش کیا گیا، جس کے مصنف اور ہدایت کار فرحان عالم صدیقی تھے۔