دبئی ( سبط عارف ) امریکا کے 3نومبر 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں فوئی گرا کے علاوہ بھی کئی دلچسپ اور غیر معمولی معاملات پر ووٹنگ ہوگی ۔پالتو پرندوں کی فروخت، ٹریفک کیمروں پر پابندی ،ریاستی بندوق کے انتخاب کی تجاویز بھی بیلٹ پر شامل ۔ شہر لیمون گروو میں تجویز ہے کہ پالتو پرندے صرف ریسکیو مراکز اور شیلٹرز سے گھر کیلئے حاصل کئے گئے ہوں۔ عام تجارتی آؤٹ لیٹس سے فروخت نہ کئے جائیں۔ ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرکاری اسکولوں میں ہر ہفتے امریکی قومی ترانہ بجانا لازمی قرار دیا جائے یا نہیں۔