اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ملز بند کرنے کی دھمکی، سینئر وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عاطف ندیم مرزا نے منگل کی شب اعلان کر دیا ہے کہ اگر حکومت نے فلور ملز مالکان کے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو آج بدھ چار نومبر سے گندم کی واشنگ بند کر دی جائے گی۔