• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان ٹرمپ کے ہاتھ سے نکل گیا، ڈیموکریٹس کو کنٹرول دوبارہ حاصل

امریکی ایوانِ نمائندگان ٹرمپ کے ہاتھ سے نکل گیا، جس کا کنٹرول ڈیموکریٹس نے دوبارہ حاصل کر لیا۔

امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 231 اور ریپبلکن کے 139 ارکان کو برتری حاصل ہے۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے 54 نشستوں سے سادہ اکثریت حاصل کر لی، جبکہ سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

435 رکنی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔

امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید