• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، ساتویں روز غیرملکی فنکاروں کی لاجواب پرفارمنس

کراچی(خالد محبوب / اسٹاف رپورٹر، اختر علی اختر) آرٹس کونسل کےعالمی فیسٹیول کے ساتویں روز ناروے، اٹلی، فرانس اور امریکا کے فنکاروں نے تھیٹر، موسیقی، تربیتی ورکشاپس میں لاجواب پرفارمنس دی، جبکہ ترکیہ اور فرانس کی چار فلموں کی اسکریننگ ہوئی۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے جنگ اور جیو میڈیا پارٹنر ہیں۔ میوزکل پرفارمنس میں فرانس کی فنکارہ Joanna Senem Goodale نے اپنی شاندار میوزیکل پرفارمنس نے صوفی موسیقی اور مغربی کلاسیکی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کیا ۔ فیسٹیول کے ساتویں روز کا آغاز ناروے کے فنکاروں کے بچوں کے تھیٹر پلے ”Gangster Hunting With Daisy Detective“سے ہوا، جسے Erler Teaterkompani نے پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید