اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 30اکتوبر کو 51سو، سات نومبر کو 82سو روپے،وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی سمیت چاروں صوبوں انکے دارالحکومتوں حتی کر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان بھر میں ایل پی جی کے 35 کلوگرام کمرشل سلنڈر جو گزشتہ ماہ کے اواخر میں 25ہزار دو سو روپے تک کے تھے سات نومبر کی شام مافیا نے ان کی قیمت 38 ہزار 2سو روپے کر دی ہ ہےاسی طرح گیس کے دکانداروں نے 15کلوگرام کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت اکتوبر کے آخری ہفتے کی 51 سو روپے سے بڑھا کر 82سو روپے تک بڑھا دی ہے۔