لاہور (خالد محمود خالد) بھارت نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 3ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کی منظوری دے دی ہے۔ دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے تصدیق کر دی ہے کہ منظور شدہ یاتری پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزہ ملنے کے بعد 22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ مختلف مقدس گوردواروں کی زیارت کریں گے۔