• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کیس ڈسپوزل، جسٹس شاہ رخ ارجمند پھر سرفہرست

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں364اور ڈویژن بنچ میں 172مقدمات نمٹا کر مسلسل دوسرے ماہ بھی سرفہرست رہے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر2026کے دوران جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ کا حصہ تھے، اور ڈویژن بنچ کی جانب سے نمٹائے گئے کل 172 میں سے 100 سے زائد مقدمات کے فیصلے بھی تحریر کئے۔ اسی ڈویژن بنچ نے 18 مرڈر ریفرنسز کے فیصلے بھی سنائے جو گزشتہ سات آٹھ سالوں سے زیر التواء تھے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 1930 مقدمات کے فیصلے کئے، سنگل بنچز نے 1606 جبکہ ڈویژن بنچز نے 324 مقدمات نمٹائے۔

اہم خبریں سے مزید