• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاشا کی کال سنٹرز پر این سی سی آئی اے کے چھاپوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (پاشا) نے اسکیم سینٹرز کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے نام پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی جانب سے قانونی سافٹ ویئر اور آئی ٹی اینیبلڈ سروسز کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، کمیٹی بنانے کی تجویزپیش، قانونی کال سینٹرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو اسکیم سینٹرز سے الگ رکھا جائے ،این سی سی آئی اے قانونی کال سینٹرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو اسکیم سینٹرز سے الگ دیکھے کیونکہ پاشا کال سینٹرز کو قانونی سمجھتا ہے اور اسکیم سینٹرز کو کال سینٹرز تصور نہیں کرتا،پاشا کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب احمد خان نے کہا کہ وزارتِ آئی ٹی ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، اگنائٹ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سب برآمدی اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں بلاامتیاز چھاپے ان اجتماعی کوششوں کو ضائع کرتے ہیں اور ہنر مند نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید