اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) ذخیرہ اندوز مافیانے گندم کی قیمت میں تین سو روپے فی چالیس کلو اضافہ کر دیا،تین ہزار تک میں خرید کردہ گندم پر مافیا نے 25 سو روپے ناجائز منافع لینا شروع کر دیا۔ذخیرہ اندوزوں نے وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک میں منگل 10 نومبر کو مارکیٹ میں گندم قلت پیدا کرہوگئی ہے ۔ فلور ملوں کے مالکان لاھور میں 52 سو سے تین سو روپے فی چالیس کلوگرام زیادہ ریٹ دے کر 55 سو روپے فی چالیس کلوگرام گندم کی خریداری کرنے پر مجبور ھو گئے ھیں۔ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں گندم کی قیمت تین سو روپے فی من اضافے کے ساتھ دس نومبر کو 56 سو روپے کلو ہو گئی ہے ۔ پشاور میں تین سو روپے من اضافے کے ساتھ گندم 57 سو روپے فی چالیس کلوگرام سے تجاوز کر گئی ہے۔