• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان نے نومبر میں کرشننگ سیزن شروع کرنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف  خالد) چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار، حالیہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے ھنگامی اجلاس چئیرمین چوہدری  محمد ذکا اشرف کی صدارت میں بدھ  11 نومبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد کئے گئے جنرل باڈی کے تینوں اجلاسوں میں متفقہ قرارداد  منظور ھوئیں جن میں مطالبہ کیا گیا *پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو فوری طور پر فاضل  چینی کی برآمد کا  اجازت نامہ جاری کیا جائے، شوگر انڈسٹری کو  دوسری اشیائے خوردنی کی صنعتوں کی طرح ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید