• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کی سلامتی‘ پاکستان کا عزم ناقابل سمجھوتا ہے‘ فوجی ترجمان

ریاض (شاہد نعیم )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی‘ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل اور ناقابل سمجھوتہ ہے۔ مملکت کے دفاع کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اسلام آباد دفاعی مقاصد کے لیے درکار ہر طرح کی معاونت فراہم کرتا رہے گا چاہے وہ فوجی اہلکاروں، فوجی صلاحیتوں‘ تربیت یا لاجسٹک معاونت کی صورت میں ہو۔خلیجی اخبار کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سکیورٹی ایک اولین اور ناقابل سمجھوتہ ترجیح ہے۔ فوجی ترجمان نے سعودی عرب میں پاکستانی افواج کے حوالے سےبتایاکہ مملکت میں پاکستانی فوجی پہلے سے موجود ہیں جو مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کے بنیادی مشنز دفاعی معاونت، مشقوں اور جنگی حکمت عملی پر مشتمل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید