• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2025/26 کے دوران سائبر حملوں کے 326 خطرات کی نشاندہی

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران سائبرحملوں کے 326 خطرات کی نشاندہی کی ، جن میں ویب سائٹس ہیکنگ کے واقعات سرفہرست ہیں ، تعداد 174، ڈیٹا لیک کی 87 رہی۔ پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی سالانہ رپورٹ 2025-26 کے مطابق مجموعی خطرات میں سے 174کا تعلق ویب سائٹس کی ڈیفیسمنٹ سے تھا، جو کل واقعات کا 53 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح ڈیٹا لیک ہونے کے 87واقعات سامنے آئے، جن کی شرح 27 فیصد رہی، جبکہ ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس حملوں کے 41 خطرات کی نشاندہی کی گئی، جو مجموعی تعداد کا 13 فیصد ہیں۔

اہم خبریں سے مزید