• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ملکی اتحاد کا کواڈ سربراہی اجلاس 17 نومبر کو منیلا میں ہوگا

لاہور(خالدمحمودخالد) چار ملکی اتحاد امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ سربراہی اجلاس دو سال کے وقفے کے بعد 17نومبر کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہورہا ہے۔ ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت میں یہ کواڈ کا پہلا سربراہی اجلاس بھی ہوگا۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الگ سے اہم ملاقات ہورہی ہے۔ نریندر مودی 23ویں آسیان، بھارت سربراہی کانفرنس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے منیلا پہنچ چکے ہیں۔ منیلا میں کواڈ کا یہ اجلاس ایک اہم سفارتی پیش رفت ہوگا، کیونکہ پہلی مرتبہ چار ملکی اتحاد کے سربراہان کسی کواڈ رکن ملک کی بجائے کسی تیسرے ملک میں سربراہی اجلاس منعقد کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید