• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے راولپنڈی؛ ایک ارب روپے پراپرٹی ٹیکس وصولی کی تعطلی کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ڈی ایچ اے راولپنڈی کے تین فیز میں ایک ارب روپے سے زائد پراپرٹی ٹیکس کی وصولی مبینہ طور پر تعطل کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ڈی ایچ اے کے فیز ون، تھری اور فور میں ایک ارب 4کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد پراپرٹی ٹیکس کی رکی ہوئی وصولی کا معاملہ فوری حل کے لیے صوبائی سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دیا ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن ملک نعمان خالد کیطرف سے صوبائی سیکرٹری ایکسائز پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق ہائیکورٹ نے 8 ستمبر 2025 کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو چار ہفتوں میں معاملے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلے تک درخواست گزار کے خلاف جبری کارروائی سے روک دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید