• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزیر داخلہ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد ( رانا غلام قادر،طاہر خلیل ) قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے جی ایچ کیو میں ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید