• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے اپنی گفتگو پر صدر زرداری کو اعتماد میں نہیں لیا تھا‘ حامد میر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی پریس کلب اور انٹرویوز میں جو گفتگو کی اس میں صدر زرداری کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھاجبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال نے کہاہےکہ سیز فائر کی کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کرنا ہی مناسب ہے اور میچور سیاسی پارٹیز اسی طرح کرتی ہیں ایشوز چھوٹے ہوں یا بڑے بات چیت آپس میں ضرور ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔حامد میرکے مطابق صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات صدر زرداری کے اقدام پر ہوئی ہے۔ صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ تلخی کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور وزیراعظم نے اس پر اتفاق کیا تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سیز فائر ہوگیا ہے‘ملاقات میں وفاقی وزرا اور بلاول کے بیانات پر بات ہوئی اور کوشش کی گئی کہ وفاقی وزراء اور بلاول سیز فائر کردیں۔ اس میٹنگ کے بعد بلاول بھٹو نے صدر کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا اور بتایاکہ کچھ وزرا ریفرنڈم کے حق میںبیان دے رہے ہیں اور ابھی تک کیبنٹ یا پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہوئی‘ بلاول نے بتایا کہ میں نے بھی اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کی ہے اگر ریفرنڈم کی بات کی جاسکتی ہے تو میں بھی حق رکھتا ہوں کہ چھ مہینے میں الیکشن کی بات کروں۔

اہم خبریں سے مزید