اسلام آباد (عاطف شیرازی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کر دیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355روپے فی لیٹر برقرار رکھی۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 322روپے سے بڑھا کر 323روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ، نئی قیمے کا اطلاق آج 20نومبر سے ہو گا۔