کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نہر خیام پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نہر خیام پر تعمیرات کس نے منظور کیں؟برساتی نالے پر سرکاری تعمیرات کیوں؟ درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نہر خیام پر تعمیرات پہلے ہی روک چکی ہے ، تعمیرات سے نالے کی چوڑائی کم کی جارہی ہے۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دیئے کہ نہر خیام پر تعمیرات کی کس نے اجازت دی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ بارشوں کے پانی کے لیے نالہ بنایا گیا تھا، جہاں اب سرکاری پیسوں سے تعمیرات کی جارہی ہیں۔ نہر خیام پر تعمیرات کرکے نالے کی چوڑائی کم کی جارہی ہے۔ چند سال قبل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے انڈر پاس بھر گیا تھا، 8افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ نہر خیام پر جاری تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔