کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا مختلف تنظیموں سے تعلق کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت فورتھ شیڈول کی لسٹ میں 149افراد شامل ہیں جن میں سے 25افراد اس وقت جیل میں ہیں ۔ان افراد کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ان میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4، بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا 1 ،داعش کے 10، حرکت المجاہدین کا 1 ، حزب التحریر کا 1 ،جماعت الحرار کے 2 ، جیش محمد کے 3 ، جنداللہ کے 8 ، لشکر جھنگوی کے 9 ، سپاہ محمد پاکستان کے 10، سپاہ صحابہ پاکستان کے 40، سنی تحریک کے 3 ، تحریک طالبان افغانستان کا 1، تحریک طالبان پاکستان کے 27، تحریک طالبان سوات کا 1 ، سندھ ریوولوشنری آرمی ( ایس آر اے ) اور جئیے سندھ متحدہ محاذ ( جے ایس ایم ایم ) کے 25 ، مرکز ولایت علی ( ایم ڈبلیو اے ) کا 1 جبکہ جسقم (آریسر گروپ ) کے 2 افراد شامل ہیں۔