• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں پر سیاسی گرما گرمی، کراچی سٹی کونسل کا احتجاج ملتوی،اپوزیشن کا احتجاج

کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر ) سٹی کونسل کا اجلاس ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا جمعے کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا میڑوپولیٹن کمشنر نے ارکان کونسل کو باقاعدہ اطلاع نامہ جاری کر دیا ذرائع اس کی وجہ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے حوالے سےسیاسی سرگر میوں میں تیزی اور پارٹی رہنماوں کے درمیان تند و تیز بیانات کو قرار دے رہے ہیں جمعرات کو اکثر سرکاری دفاتر میں ملازمین نئے صوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آئے ،بعض افسران مستقبل کے حوالے سے پریشان دیکھے گے اور دفتر بھی تاخیر سے آئے،دریں اثناسٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نےدیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ جمعے کو تین بجے دن کے ایم سی بلڈنگ پر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید