کراچی( خالد محبوب ۔۔اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ، مہاجر قومی موومنٹ صوبے کی مخالفت نہیں کرتی، آج میں نے صاف طور پر یہ بات واضح کر دی ہے، صوبوں کی تقسیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، سندھ کے عوام کا مفاد نہیں ہوا تو ہم صوبوں کی مخالفت کریں گے ،نئے صوبے صرف انتظامی بنیاد پر بننے چاہئیں، لسانی بنیاد پر نہیں۔