گجرات (نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع گجرات کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے گذشتہ مالی سال کے دوران 216ملین روپے منصوبہ جات پر کام شروع کیا گیا، خطرناک عمارتوں کی تعمیر، عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی، آئی ٹی اور سائنس لیب اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے ان منصوبہ جات پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ فنانشل پراگریس 94فیصد ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے جائزہ کے موقع پر کیا۔