• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، بنک میں60لاکھ کا ڈاکہ،ملزم اسلحہ بھی لے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقے بہاولپورروڈپر واقع نجی بنک میں10مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر60لاکھ سے زائدنقدی اورگن مینوں سے اسلحہ چھین کرفرارہوگئے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی آرپی اوملتان سلطان اعظم تیموری،سی پی اوملتان اظہراکرم،ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک اورڈی ایس پی ممتازآبادمسعودگجرموقع پرپہنچ گئےمگرڈاکوفرارہونےمیں کامیاب ہوگئے،پولیس نے 5مشکوک افراد کو حراست میں لے لیااور کہاہے کہ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جلدگرفتارکرلیا جائے گا۔تفصیل کےمطابق تھانہ شاہ شمس کےعلاقے میں واقع نجی بنک کی ہفتہ کوچھٹی نہیں تھی جہاں پردن دیہاڑے11بجے2ٹیوٹاکرولاکاروں پرسوار10مسلح ڈاکوآگئے،کاروں کےساتھ سرخ رنگ کی اے پی وین بھی آکررکی جس کے بارےمیں پولیس کوشبہ ہےکہ یہ بھی ڈاکوؤں کےساتھ تھی۔10ڈاکوبنک کےاندرداخل ہوگئےجن کےہاتھوں میں کلاشنکوف اورپسٹل تھے۔ڈاکوں نے دونوں گن مینوں سے  جوکہ پسٹل اورمورچے میں بیٹھے تھے،12بوررپیٹرلےلیااورکاونٹر پرجاکرلاکھوں کی نقدی اورسٹرانگ روم  سےجاکرلاکھوں روپےکی نقدی جوکہ کل ملاکر60لاکھ روپےبنتی ہےاٹھالی۔ڈاکوؤں نے10منٹ تک بنک عملےکویرغمال بنائےرکھااور تلاشی لیتے رہے۔بعد ازاں ڈاکوؤں نےڈی وی آرنکال لی اورسسٹم توڑ دیاتاہم ڈاکوں کی چندسیکنڈ کی فوٹیج پولیس کوموصول ہوگئی ہےجس سےڈاکوؤں کی شناخت میں مددمل سکتی ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق ڈاکوں کوشناخت کیاجاچکاہےجن کوجلد گرفتار کرلیاجائے گا۔دلچسپ امریہ ہےڈاکوں کیخلاف نہ ہی سکیورٹی گارڈز نےمزاحمت کی اورنہ ہی کسی نے ایمرجنسی الارم بجایاحالانکہ مختلف جگہوں پر4ایمرجنسی  الارم کےبٹن لگے ہوئے تھے۔ڈاکوڈکیتی کرنےکے بعدآرام سے سفید اورسلور رنگ کی گاڑیوں میں بیٹھ کرفرار ہوگئے۔دریں اثناء پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق ڈاکوروہتک کی روایتی  زبان میں گفتگوکررہےتھےاور انکی عمریں 25سے35سال کےدرمیان تھیں پولیس نے شہرکےہنوں کےچھجہ میں چھاپہ مارکر5مشکوک افرادکوحراست میں لےکرتفتیش شروع کردی۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانےملتان میں  بنک ڈکیتی کاسخت ایکشن لیتےہوئےڈی ایس پی ممتازآبادمسعودگجرکواوایس ڈی بناکرلاہورہیڈکوارٹررپورٹ کرنےکاحکم دیاہےجبکہ ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک کوشوکازنوٹس جاری کیاگیاہے۔واضح رہےکہ تھانہ شاہ شمس میں کوئی ایس ایچ اوتعینات نہیں،چندروزقبل ایس ایچ اواکرم بھٹی کوشاہ رکن عالم تعینات کیاگیاتھااور ایس ایچ اوکےفرائض انچارج انویسٹی گیشن راؤطارق پرویزسرانجام دے رہےہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
تازہ ترین