• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گا ، ڈی سی او سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گا ۔ یہ بات ڈی سی او نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے دورہ کے دوران کہی ۔ انہوں نے ٹراما سنٹر ، میڈیکل وارڈز اور او پی ڈی کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ  نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھنا ہوگا تاکہ ڈینگی مچھروں کو افزائش کا موقع نہ ملے ۔ انہوں نے محکمہ صحت ، ماحولیات ، تعلیم اور ٹی ایم ایز کے مقامی حکام کو تلقین کی وہ اپنے دفاتر ، قبرستانوں، کباڑ خانوں ، ٹائر شاپس، نرسریوں ، کارخانوں، سروس اسٹیشن ، لاری اڈوں اور پارکوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور شہریوں میں ڈینگی کے تدارک کے بارے میں شعور اجاگر کریں ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر موجود محکمہ لائیو سٹاک کے مقامی کو تلقین کی کہ وہ عیدا لاضحی پر شہر میں لائے جانے والے جانوروں پر کانگو وائرس کا سپرے اور ان جانوروں کی ویکسی نیشن کرنے کیلئے ضلع سیالکوٹ کے تمام داخلی راستوں پر ویٹرنری میڈیکل کیمپ قائم کریں اور راستے میں ہی ویکسی نیشن کی جائے ۔
تازہ ترین