• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہے اور ہمارے مذہب نے ہر مرد و عورت پر حصول علم کو فرض قرار دیا گیاہے۔ یہ انبیاءؑ کی میراث ہے مگر افسوس کہ دور حاضر کا طالبعلم اسے محض اچھی نوکری کے حصول کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں مگر طلبہ تعلیمی اداروں میں خود کو سیاسی سرگرمیوں میں شامل کر کے اپنا مستقبل خراب کرنے کیساتھ ساتھ والدین کی محنت کی کمائی کو بھی ضائع کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ اس لئے طلبہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ صرف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں تک ہی محدود رکھنی چاہئے تاکہ وہ ایک بہتر شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ اس ضمن میں حکومت کو ضروری اقدام کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں کو بند کرانا چاہئے۔
(امبر زیدی)
izaidiamber13@gmail.com
تازہ ترین