نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلزار ہجری سے گرفتار 26 ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔
حکام این سی سی آئی اے کے مطابق گلزار ہجری میں غیر قانونی کال سینٹر میں چھاپہ مارا گیا تھا، وہاں سے گرفتار 26 ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زیر حراست 14 ملزمان کو براہ راست تعلق نہ ہونے پر رہا کردیا گیا جبکہ کال سینٹر کے مالک مرتضیٰ عامل اور مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز گلزار ہجری میں کارروائی کے دوران 40 ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا۔