• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

​سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 مئی کو جاری کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 20 مئی کو جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 20 مئی تک کردی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو عید سے قبل ادائیگیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

قومی خبریں سے مزید