اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےسینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سال 2015میں جمع کرائے گئے ٹیکس ریکارڈ پر مشتمل ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی،ٹیکس ڈائریکٹر ی میں 10لاکھ 74ہزار ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ دیا گیا ہے، عام ٹیکس دہندگان کی بھی الگ ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی ہے ، پارلیمنٹرینز کے سال 2015میں جمع کرائے گئے ٹیکس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے 21لاکھ 95ہزار 341روپے ٹیکس جمع کر ایا ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے76ہزار244روپے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 13ہزار 740روپے ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 49ہزار 902روپے ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو نے 17لاکھ 23ہزار 273روپے ، عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید 3لاکھ 12ہزار 383 ، سراج الحق 51ہزار 343 ، ایم کیوایم کے فاروق ستار 67ہزار639، مسلم لیگ (ق) کے پرویز الہٰی 14لاکھ 3ہزار 947روپے ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے13لاکھ73ہزار 15روپے ٹیکس جمع کرایا جبکہ قومی اسمبلی سے دیگر ارکان میں شاہ محمو دقریشی نے 14لاکھ69ہزار 68روپے ،جہانگیر خان ترین نے3کروڑ76لاکھ 7ہزار 5سو 28روپے، جمشید دستی 34ہزار6سو64روپے،رانا تنویر حسین4لاکھ 2ہزار628روپے ،شفقت محمود 88ہزار 55روپے ، سعد رفیق 29لاکھ57ہزار801 ،شیخ روحیل اصغرنے 44ہزار 63، حمزہ شہباز شریف 63لاکھ30ہزار632،احسن اقبال 1لاکھ6ہزار 897روپے، دانیال عزیز 4لاکھ21ہزار928روپے،خواجہ آصف 4لاکھ66ہزار630،سائرہ افضل تارڑ 92ہزار 382، قیصر شیخ 5لاکھ 550، میاں عبدالمنان 9لاکھ7ہزار 955،رانا محمد افضل 1لاکھ30ہزار358، مرتضیٰ جاوید عباسی17لاکھ43ہزار174، کیپٹن (ر) محمد صفدر 49ہزار 902،اسد عمر 42لاکھ60ہزار246، طارق فضل چوہدری 34ہزار662،شاہد خاقان عباسی21لاکھ 38ہزار 530، راجہ جاوید اخلاص 76ہزار829، چوہدری نثار علی خان 8لاکھ47ہزار662، غلام سرور خان 2لاکھ36ہزار 831، ملک ابرار احمد 1لاکھ 180، شیخ آفتاب احمد 9لاکھ 91ہزار254، بلیغ الرحمانٰ 6لاکھ 88ہزار567،ریاض حسین پیرزادہ 3لاکھ16ہزار740روپے،اعجاز الحق4لاکھ 44ہزار977، آفتاب شبان میرانی 3لاکھ 32ہزار 372، فریال تالپور 22لاکھ67ہزار 735، اعجاز جاکھرانی 34ہزار 662،عذرا فضل پیچو 2لاکھ 42ہزار393، نواب علی وسان 34ہزار 662 ، پیر صدر الدین شاہ 2لاکھ60ہزار312، نوید قمر 49ہزار902، فہمیدا مرزا 69ہزار 606روپے، عارف علوی 3لاکھ34ہزار741، رشید گوڈیل 72ہزار 465، محمو د اچکزئی 17ہزار 331، ظفراللہ جمالی 34ہزار 662، عبدالقادر بلوچ 2لاکھ 79ہزار 535، انوشہ رحمانٰ 78ہزار 534 ، طاہر ہ اورنگزیب 17ہزار 331 ، شائستہ پرویز 4لاکھ33ہزار 507، تہمینہ دولتانہ 17ہزار 331 ، شیری مزاری 7لاکھ 82ہزار 731، ماروی میمن 44ہزار 834 ، اسفن بھنڈارا 74لاکھ 90ہزار 857 ،سینیٹرز میں اعتزاز احسن 2کروڑ 49لاکھ 31ہزار 890، مشاہد حسین 51ہزار 977 ، عثمان سیف اللہ 24لاکھ 3ہزار458 ، فرحت بابر 6لاکھ 26ہزار 85 ، الیاس بلور 6لاکھ 39ہزار 96 ، طلحہ محمود 1کروڑ 40لاکھ 28ہزار 818 ، محسن عزیز 4لاکھ 45ہزار 559روپے ، کامل علی آغا 47ہزار 77 ، اسحاق ڈار 39لاکھ 13ہزار 778 ، پرویز رشید 1لاکھ 6ہزار 105 ، راجہ ظفرالحق 1لاکھ 8ہزار 524 ، بابر اعوان 29لاکھ 58ہزار 970 ، رحمنٰ ملک 43ہزار 362 ، چوہدری تنویر 17لاکھ 92ہزار 651 ، فاروق نائیک 1کروڑ 35لاکھ 27ہزار 588 ،چیئرمین سینیٹ رضاربانی 7لاکھ 30ہزار 107 ، عتیق شیخ 4لاکھ 65ہزار 807 ، سلیم مانڈوی والانے 11لاکھ 15ہزار 513روپے ٹیکس جمع کرایا ۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثنا ءاللہ زہری 12لاکھ 83ہزار 774روپے ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 7لاکھ 66ہزار 480روپے ، شہباز شریف 76لاکھ 9ہزار 60 ، سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ 6لاکھ 61ہزار 661 ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے 75ہزار 378روپے ٹیکس جمع کرایا ۔سینیٹر حافظ حمداللہ نے 47ہزار 362روپے ، سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے 12ہزار 58روپے ، میر کبیر احمد ایک کروڑ 60لاکھ 24ہزار 697روپے ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے 2لاکھ 2ہزار 666روپے ، روزی خان کاکڑ ایک کروڑ 20لاکھ 88ہزار 814روپے ، سردار فتح محمد حسنی تین لاکھ 72ہزار 632روپے ، شاہی سید تین لاکھ 13ہزار 714روپے ، شبلی فراز 8لاکھ 65ہزار 280روپے ، عائشہ رضا فاروق 4لاکھ 82ہزار 909روپے ، محسن خان لغاری 36ہزار 247روپے ، نزہیت صادق10لاکھ 48ہزار 121روپے ، سعید غنی 91ہزار 253روپے ٹیکس جمع کرایا، ارکان قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان 75 ہزار 762روپے ، عثمان ترکئی 14ہزار 331روپے ، شہریار آفریدی 34ہزار 662روپے ، اکرم درانی 86ہزار 196روپے ، مراد سعید 34ہزار 662روپے ، پیر امین حسنات ایک لاکھ 16ہزار 771روپے ، طلال چوہدری 47ہزار 81روپے ، پرویز ملک تین لاکھ 94ہزار 852روپے ، برجیس طاہر 2لاکھ 67ہزار 786روپے ٹیکس جمع کرایا ،خیبر پختونخوا اسمبلی سپیکر اسد قیصر نے 2لاکھ 35ہزار 652روپے ، پنجاب اسمبلی کے ارکان میں راجہ اشفاق سرور نے ایک لاکھ 40ہزار 585روپے ، چوہدری سرفراز افضل 40ہزار ایک سو، راجا راشد حفیظ نے 9لاکھ 28ہزار 752روپے ، اعجاز خان 42ہزار ایک سو، عارف عباسی ایک لاکھ 77ہزار نوروپے ، راجا حنیف26ہزار ایک سو 90روپے ، رانا ثنا اللہ 10لاکھ 80ہزار 823روپے ، مونس الہی 26لاکھ تین ہزار 272روپے ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید گیارہ ہزار 450روپے ، بلال یاسین 58ہزار 852روپے ، سندھ اسمبلی کے ارکان میں سپیکر اسمبلی آغاسراج درانی تین لاکھ 97ہزار 208روپے ، میر ہزار خان بجارانی 14ہزار ایک سو پچاس ، شرجیل میمن 20لاکھ 98ہزار 599روپے ، سید فیصل سبزواری 43ہزار 60روپے ، ڈپٹی سپیکر شہلا رضا67ہزار694روپے ، شرمیلا فاروقی نے 2لاکھ 72ہزار 650روپے ٹیکس جمع کرا یا ۔ جبکہ بعض پارلیمنٹریز نے چند سوروپے ٹیکس جمع کرایا جن میں پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک محمد جاوید اقبال اعوان نے 9 سو 20روپے ، میاں محمد اعظم نے 11سو روپے،، محمد خان نے 14سو روپے،راناعبدالرئوف نے 1575روپے ، نواب زادہ عبدلرزاق خان اور ملک مظہر عباس نے 2200روپے،ملک ندیم کامران نے 2600، رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف نے 1854روپے اورسینٹر مشاہد اللہ خان نے 3611روپے ٹیکس جمع کر ایا۔ٹیکس ڈائریکٹر ی میں 10لاکھ 74ہزار ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ دیا گیا ہے، ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور عام ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ پر مشتمل ڈائریکٹری کو تیسری مرتبہ شائع کیا ہے ، پاکستان دنیامیں چوتھا ملک ہے جس نے ٹیکس ڈائریکٹری شائع کی ہے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ، گزشتہ ٹیکس ڈائریکٹری میں 8لاکھ 56ہزار ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ تھا انہوں نے کہا کہ ہر شخص اس ڈائریکٹری سے ریکارڈ کو چیک کر سکتا ہے ، ہم مراعات یافتہ طبقے کی صوابدید اور خصوصی ایس آر اوز کے خاتمے کیلئےپرعز م ہیں ، حکومت ملک میں ریونیو میں اضافہ کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے ، ٹیکس دہندگا کی شرح میں اڑھائی فیصد سے تین فیصد تک اضافہ ہو ا ہے ، جب ہم نے حکومت سنبھالی تھی تومحصولات کا ہدف 1946ارب روپے تھا اب یہ ہدف 3621ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، نان فائلر زکیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کا بھی اچھا رزلٹ آرہا ہے ہم چاہتے ہیں یہ لوگ فائلر بن کر اس ٹیکس سے بچیں ، وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان اور ان کی ٹیم کو ٹیکس ڈائریکٹری کو شائع کرنے پر مبارکباد دی ، ٹیکس ڈائریکٹری ایف بی آر کی ویب سائٹ www.fbr.fov.pk پر دیکھی جاسکتی ہے۔