گجرات (نمائندہ جنگ) جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 17 -2016 کیلئے 16کروڑ88لاکھ 23ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، اساتذہ اور ملازمین کے پے سکیل ریوائز کرکےتنخواہ میں 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ بورڈ آف گورنرز کا بجٹ اجلاس ڈی سی او/چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیاقت علی چٹھہ کی زیرصدارت ہوا ۔جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل ترنم ریاض،چوہدری اشرف ریحانیہ، نگہت قریشی،عبدالمجید شادابیہ، میاں محمد الیاس و دیگر نے شرکت کی۔