• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنیوالی گاڑیوں کو روک لیا گیا

خیبرایجنسی(آئی این پی) خیبر ایجنسی  پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کو پاکستان داخل ہو نے سے روک دیا گیا ،افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کیلئے پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دیا گیا ہے ،دونوں ممالک کے ٹرانسپورٹ یونینزکے صدور کو پاکستان سیکورٹی فورسز سے مذاکرات کے بعد تیس ستمبر تک وقت دے دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کے ساتھ سفری دستاویزت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان داخل ہونے سے روک دیا گیاتقریبا ایک گھنٹے بعد پاکستان طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ اور افغانستان ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ہاشم نے پاکستان سیکورٹی فورسز سے مذکرات کرکے تیس ستمبر تک وقت دیا گیا تاکہ تیس ستمبر تک تمام افغان ٹرانسپورٹرز سفری دستاویزات کا بندوبست کر سکیں  ذرائع کے مطابق تیس ستمبر کے بعد کسی افغان ٹرانسپوٹرر کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس سلسلے میں طورخم ٹرنسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ نے بتایا کہ تیس ستمبر کا وقت دیا گیا ہے اور اگلے ہفتے افغان ٹرانسپورٹ یونین اور پاکستان ٹرانسپورٹ یونین کے درمیان مذکرات ہونے گے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تیس ستمبر کا وقت نہیں دیا  اور کسی کو بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ دوسری طرف علاقے کے ٹرانسپورٹروں نے حکومت سے مطالبہ کے کہ  افغانستان جانے اور آنے والے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ و یزہ  پالیسی میں  نرمی کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں  کمی آجائے ۔
تازہ ترین