سکھر(بیور ورپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے یو ایس ایڈ کی جانب سے قائم کیے جانے والے اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں یو ایس ایڈ کے نمائندہ ڈاکٹر رینڈی ہارٹ فیلڈکی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمشنر سکھر نے کہا کہ سندھ میں معیاری تعلیم ایک چیلنج ہے جسے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ہر تعلقہ میں اسکول قائم کرکے معیاری تعلیم دینے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب تعلقہ سطح پر معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔