گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہربھرمیں تجاوزات کی بھرمارسے سرعام شہریمشکلات کا شکار ہیں ،گوجرانوالہ شہرکے مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپارکنگ ،ٹھیلہ فروشوں ، چھاپڑی فروشوں نے اپنے ڈیرے جمارکھے ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک متاثر ہو رہی بلکہ عام پیدل چلنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان ٹھیلہ فروشوں نے نہ صرف سڑکوں پرقبضہ جما رکھا ہے بلکہ پیدل چلنے کیلئےفٹ پاتھوں پر بھی راستہ موجود نہ ہے جن علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہے پونڈانوالہ چوک ، پیپلز کالونی ،سیٹلائیٹ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن وغیرہ ہیں۔