• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں اغواء کی وارداتیں

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )آبادی چاہ چندو میں ایک نوجوان مدثر نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے لڑکی  (خ) کو بہانے سے گھر سے بلا کر اس سے زیادتی کی ناکام کوشش کی، لڑکی نے ملزم کی نیت کو بھانپ کر اسکے منہ پر تھپڑ دے مارا اور شور مچا کر لوگوں کو اکٹھا کرلیا جس سے ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے   مقدمہ درج کرلیا ہے، آبادی رانا ٹاؤن میں ایک لڑکی (ث) کو ایک نوجوان عابد علی دوساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر سابقہ آشنائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اغواء کرکے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گیا، پولیس نے ملزم عابد اور اسکے دوساتھیوں کے علاوہ دیگر دو افراد کے خلاف   مقدمہ درج کرلیا ہے،تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ غازی اندرون میں ملزمان تنویر، جمیل، بشیر، مقصود وغیرہ نے ایک ملز مزدور شوکت علی کی دو جواں سالہ بیٹیوں (ک ) اور (ف) کو اغواء کرنے کے بعد گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی چوری کرلی، تھانہ صدر کے علاقہ شیش محل میں دو ملزمان نے ایک خاتون(ع) کے گھر داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا اور جاتے ہوئے گھر سے نقدی و زیورات بھی لےگئے۔
تازہ ترین