• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک اوریونین پے انٹرنیشنل کے درمیان ڈیبٹ اور پری پیڈ کارڈ معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہراہِ ریشم فورم کے میگا کانفرنس کے دوران ارمچی ،چین میں نیشنل بینک اور یونین پے انٹرنیشنل (چائنا) کے مابین دستخط کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔کراچی سے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر چینی ریگولیٹرز، اسٹیٹ بینک کے معز ز مہمانوں اور شاہراہِ ریشم فورم کے شریک ممالک کے اعلیٰ ذمّے دارنمائندوں کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ نیشنل بینک اور یونین پے انٹر نیشنل کی جانب سے اعلیٰ ذمّے داران بشمول این بی پی کے صدر سیّداحمد اقبال اشرف سمیت دیگر عہدیداران اور چیئرمین چائنا یونین پے مسٹر جی ای ہیونگ ، چائنا یونین پے اور جی ایم یونین پے انٹرنیشنل برائے مڈل ایسٹ مسٹر ہان وانگ، کنٹری منیجر پاکستان ندیم ہارون اور منیجریونین پے انٹرنیشنل کاشف علی اس موقع پر موجود تھے ۔
تازہ ترین