• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں29کا اضافہ ،325ہوگئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ) محکمہ فوڈ ضلع راولپنڈی نے انٹی ڈینگی مہم میں مزید پانچ ہوٹل سیل کردئیے ۔جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعدادمزید29کیسز کے بعد325ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز احمد سیال کی سربراہی میں شمس عباس،ملک ظفر،عابد حسین اور آغا یعقوب نے  راجگان ہوٹل،اڈیالہ روڈ پر انصاف مرغ پلائو،پاکیزہ ریسٹورنٹ،ڈھوک مہربان میں غریب نواز کیٹرنگ اور خالد ریسٹورنٹ کو ڈینگی لاروا ملنے پر سیل کیا ۔ادھر منگل کو راول ٹائون کے ڈینگی مریضوں کی تعداد164، پوٹھوہار ٹائون60 ، چکلالہ کینٹ25، راولپنڈی کینٹ 58اور دوسری تحصیلوں کے 18مریض ہوچکے تھے۔اسلام آباد بدستور372 کیسز ہیں۔ دریں اثنا ء الائیڈ  ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریصوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، گزشتہ روز مریضوں کی تعداد253 ہو گئی جن مین سے153 کے ٹیسٹ پازٹیو آ ئے، ان مین سے 64 کا تعلق راولپنڈی سے 84 کا تعلق اسلام آباد  جبکہ  7 کا تعلق دیگر شہروں سے ہے، 104 ہولی فیملی ، 124 بے نظیر  اور 25 ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل ہیں ۔
تازہ ترین