اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا ماہانہ اجلاس جمعہ کو صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر سید حسن رضا کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں منتخب ونامزد ممبران کے علاوہ وائس پریزیڈنٹ ملک منیر احمد اورایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ نے بھی شرکت کی ،تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق اجلاس میں 50نکا تی ایجنڈا زیر بحث آیا جن میں سے اکثر کی منظوری دیدی گئی،ما ہا نہ اکا ئونٹس اخراجا ت و آمدن، رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری،ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادا ئیگی و کلیم ،اولڈ گرانٹ سے ریگو لر لیز کے کیسوں کی بھی منظوری دی گئی ، اجلاس میں تعمیر و مر مت کے متعدد منصوبوں کی سمیت عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی مد ت ملازمت میں تو سیع، جا ئیداد کی منتقلی کی منظوری دی گئی، بلڈ نگ اسیسمنٹ سینیٹیشن ، با زا ر ، کمیٹیو ں کی از سرِ نو تشکیل کے معاملات بھی زیر بحث آئے، اجلاس میں منتخب ممبران کی طر ف سے اُٹھا ئے گئے معا ملا ت پر بحث کی گئی اور صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر سید حسن رضا نے ممبرا ن کو ہر ممکن تعا ون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔