• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ شراپووا کی امدادی ٹینس ایونٹ میں شرکت

Tennis Event In Aid Of Maria Sharapova
روس کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ڈوپنگ کیس میں ملنے والی سزا میں تخفیف کے بعد سے خبروں میں ہیں۔ ان کی انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ میں واپسی تو اپریل 2017  میں ہوگی البتہ انہوں نے لاس ویگاس میں پیر کو امدادی ٹینس ایونٹ میں شرکت کی جس کا مقصد ایڈز کے مریضوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

ایونٹ میں مارٹینا نیورا ٹیلووا  ، اینڈی راڈک ، مارڈی فش، جان میکنرو اور مارک فلوپوسس جیسے جیسے ٹینس پلیئرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر موجود پرستاروں نے ماریہ کی آمد پر زبردست ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

برطانوی  میوزیشن ایلٹن جان ایڈز فائونڈیشن کے تحت چیریٹی ایونٹ ہر سال کرایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے اسی ماہ ماریہ پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری پر عائد کردہ پابندی دو سال سے کم کرکے 15 ماہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کا کھیل میں واپسی کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

انہوں نے اس سال جنوری میں آسٹریلیا اوپن کے دوران میلڈونيم کے لئے مثبت پایا گیا تھا۔
تازہ ترین