• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز خوش آئند ہے،محمد علی خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی خان نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے ۔ کراچی ہاکی کی ترقی کے لئے نو منتخب عہدے دار سب کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے  ، سابق اولمپئنز کی کراچی ہاکی میں دل چسپی ہی کراچی ہاکی کو ماضی کی طرح مضبوط بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ کی صدر کراچی ہاکی تقرری سے جہاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے معاملات چلانے میں آسانی ہوگی وہیں وہ کراچی ہاکی کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے ان کی دل چسپی سے کے ایچ اے کے دفتر کی از سرنو تزئین و آرائش کی گئی ہے جس سے کراچی کے ہاکی حلقوں میں عمدہ تاثر گیا ہے ، کے ایچ اے کے نو منتخب سیکریٹری حیدر حسین پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ نا صرف نئے بلکہ پرانے لوگوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں کیونکہ ہم سب کا مشترکہ مشن کراچی ہاکی کو بہتر سے بہترین بنانا ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہترین وقت ہے کہ کراچی میں انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے جیسا کہ پی ایچ ایف بھی ملکی سطح پر کلب ہاکی کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے،پی ایچ ایف کو چاروں صوبوں میں اور جہاں جہاں ہاکی کھیلی جاتی ہے چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہوگا تاکہ مزید نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہاکی ایک بار پھر اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکتی ہے اگر تمام لوگ مل کر اور خاص طورپر یہاں سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپئنز مل جل کر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تما م تر کاوشیں اور نیک خواہشات ڈاکٹر جنید علی شاہ اور حیدر حسین کے ساتھ ہیں ۔ 
تازہ ترین