راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے اغوا برائے تاوان اور بارودی مواد برآمدگی کے مقدمات میں پانچ شہادتیں قلمبند کرلیں، عدالت نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان گل شریف وغیرہ اور اسی الزام کے تحت تھانہ صدر چکوال میں درج کیس کے ملزمان شاہ حسین وغیرہ کیخلاف ایک ایک شہادت قلمبند کر کے 29اکتوبر کو مزید گواہ بلوا لئے، تھانہ صدر حسن ابدال میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزمان شیر افسر وغیرہ اور اسی الزام وتھانہ میں درج کیس کے ملزم گوہر زمان کیخلاف ایک ایک گواہ کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ 25اکتوبر کو ملزمان کیخلاف مزید شہادتیں پیش کی جائیں، عدالت نے تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں امام بارگاہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث ملزمان حافظ محمد نوید کیخلاف بھی ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔