• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپر زکی ری چیکنگ کیلئے 25 اکتوبر تک درخواستیں وصول ہونگی،چیئرمین راولپنڈی بورڈ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پیپر زکی  ری چیکنگ کیلئے تمام اداروں اور والدین کیلئے کھلا آپشن رکھا ہے ۔بعض عناصر اپنے اداروں کی ناکامی کا بوجھ بورڈ حکام پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ظریف نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر تک ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول ہونگی، ابھی تک صرف 160 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جوکہ معمول کے مطابق ہیں ،کسی خاص ادارے نے کوئی شکایت نہیں کی۔ بعض عناصر بورڈ میں دیانت داری سے ہونے والے کام کو اچھا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کا عملہ پوری دیانت داری سے کام کر رہا ہے جس کی میں خود نگرانی کرتا ہوں، کام کرنے والے سے غلطی ہوجاتی ہے مگر اس کا سکینڈل  بنانا مذموم مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔ 
تازہ ترین