• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4خودکشیاں،گھریلو حالات پرلاہورمیں2افراد نے زہر نگل لیا

 لاہور،کلور کوٹ،سانگلہ ہل(کرائم رپورٹر سے،نامہ نگاران) صوبائی دارلحکومت  لاہورسمیت مختلف شہروں میں  مختلف مقامات  پر 4افراد نے  خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقے جھگیاں ناگرہ  کا 30سالہ  رکشہ ڈرائیور  افضال جو کہ دو بچوں کا باپ تھا گھر کے کمرے میں مردہ پایا گیا  اس کی بیوی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ افضال   15روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر میں پڑا رہتا تھا گزشتہ روز اس نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا  ۔جبکہ دوسرے واقعہ میں32سالہ عبدالماجد مبارک نے گھریلو حالات  سے تنگ آکر زہرکھا لیا، جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر ضروی قانونی کارروائی کے بعد ان کے حوالے کردیں ۔ کلورکوٹ کے نواحی گاوں سگو شمالی  کا رہائشی  ریاض طویل بیماری سے تنگ تھا  گزشتہ روز اس نے  خود کو پستول کا فائر مار کر خود کشی کرلی۔سانگلہ ہل کے محلہ پرانہ چہور کا  نوجوان عدنان  بے روزگارتھاجس کی وجہ سے اس کاآئے روزگھروالوں سے جھگڑارہتاتھا،وقوعہ کے روزاسی بات پراس کی گھرمیں تلخ کلامی ہوگئی جس سے دلبرداشتہ ہوکراس نے زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔
تازہ ترین