ملتان میں خاوند نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر کلہاڑی کا وار کر دیا، جس کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ملتان کے علاقہ متی تل میں 45سالہ جعفر کی اپنی بیوی ممتاز مائی سے گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہوا، تو شوہر جعفر نے ممتاز مائی پر کلہاڑی کا وار کر دیا۔
نتیجہ میں ممتاز مائی شدید زخمی ہو گئیں، جو زخموں کا تاب نا لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔ ملزم جعفر جائے وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔