• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام طبقات کی خوشحالی کیلئے قومی بچت کی حوصلہ افزائی کی جائے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےعالمی یوم بچت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کے معیار زندگی میں بہتری اور مستقبل کی خوشحالی کے لیے قومی بچت کی سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے حوصلہ افزائی کی جائے ، وزارت خزانہ نے اسلام آباد میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام عالمی یوم قومی بچت منایا ، عالمی یوم بچت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پارلیمانی سیکریٹر ی خزانہ ارانا محمد افضل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پیغام پڑھ کر سنایا وزیر خزانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی بچت کا ادارہ رسک فری بچت کی فراہمی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ملک کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی بچت کا ادارہ بچت کی مختلف سکیموں پر عملدرآمد کر رہا ہے جن میں بزرگ شہریوں ، پنشنروں اور بیوائوں کے لیے انڈومنٹ ، ریٹائرمنٹ پلان اور انشورنس پالیسیاں شامل ہیں ، شہریوں کو پائیدار معاشی حالات کی فراہمی میں قومی بچت کے ادارے کے سماجی اثرات بہت گہرے ہیں ،وزیر خزانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت قومی بچت کے ادارے میں ٹیکنالوجی اور گورننس کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے کیونکہ قومی بچت کا ادارہ قومی بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹ کا ایک تہائی ڈیپازٹ کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بچت اورسرمایہ کاری کے فرق کو کم کیا ہے مالی سال 2012-13میں یہ فرق 241ارب روپے کا تھا جو مالی سال 2015-16میں 180ار ب روپے کا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ قومی بچت اور اس کے ملازمین کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور قومی بچت کے ادارے کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ک اس موقع پر وزارت خزانہ کے سپیشل سیکریڑی ڈاکٹر شجاعت حسین اور قومی بچت کے ڈی جی ظفر مسعود نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین