• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پانی کا بحران، شہریوں کا احتجاج، سڑکیں بلاک، ٹریفک معطل

گوادر (نامہ نگار) گوادر میں پانی کا کا بحران سنگین ہوگیا۔ علاقہ مکین گزشتہ کئی دنوں سے پانی سے محروم ہیں۔ شہری پانی کے بحران کیخلاف سڑ کوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلا ک کر دیں جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے عوامی نمائندوں کیخلاف نعرے لگائے اور پانی کا بحران حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔یہاں آ مدہ اطلاع کے مطابق ضلع گوادر کے خوبصورت ساحلی شہر جیوانی میں پانی نا یاب ہو چکا ہے او ر علاقہ مکینوں کو گزشتہ کئی دنوں سے پانی نہیں مل رہا ہے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقوں مکینوں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے حکومت اور عوامی نمائندوں کیخلاف نعرے لگائے اور جیوانی جانے والی مین شا ہراہ پر ٹا ئر جلا کر بلاک کر دیا جس سے ٹر یفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی تاہم بعد میں پانی کی فراہمی کی یقینی دہانی پر مظا ہر ین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
تازہ ترین