• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

سکھر(بیورو رپورٹ)شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ہر جگہ کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی موجود ہے ۔سڑکوں پر دھول، مٹی کے باعث لو گ مسائل سے دوچار ہیں، محکمہ نساسک کی ناقص کارکردگی کا حکومت سندھ ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور انتظامی افسران نوٹس لینے کو تیار نہیں، محکمہ نساسک کی جانب سے اکثر وبیشتر یہ دعوے کئے جاتے ہیں کہ شہر میں صفائی کا نظام ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جا رہا ہے لیکن تقریبًا 8سال گزر جانے کے باوجود شہر میں بندر روڈ، اسٹیشن روڈ، ڈھک روڈ، نشتر روڈ، جناح چوک، لیاقت چوک، اناج بازار، گھنٹہ گھر چوک، غریب آباد، مینارہ روڈ سمیت اکثریتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیرموجود ہیں۔حیرت انگیز طور پر محکمہ نساسک کی جانب سے جو کوڑا دان شہر کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے ہیں ان میں کئی کئی روز تک کچرا موجود رہنے اور کوڑا دان بھر جانے کے بعد کچرا سڑک پر پھیلنے کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں، محکمہ نساسک سے قبل سفائی ،نکاسی اور فراہمی آب کی ذمہ داریاں میونسپل کارپوریشن سکھر کے سپرد تھیں اس وقت شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر تھی ۔
تازہ ترین