• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسین بولٹ گھوڑے کی لات سے بال بال بچ گئے

Usain Bolt Narrowly Escaped By Horse Kick
دنیا کا تیز ترین انسان یوسین بولٹ ایک بار پھر تیزی دکھا گیا اور اس بار آسٹریلیا میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران یوسین بولٹ گھوڑے کی لات سے بال بال بچ گئے۔

جمائیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ایک مرتبہ پھر تیزی دکھا گئے ہیں۔آسٹریلیا ریس کورس میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں شریک ایتھلیٹ یوسین بولٹ گھوڑے کی لات سے بال بال بچ گئے۔

یوسین بولٹ اپنے ساتھی ایتھلیٹس کے ہمراہ ریس ٹریک کے قریب کھڑے تھے کہ اسی دوران ایک گھوڑے نے بے قابو ہوکر لات ماردی ۔یوسین بولٹ اس حملے کے فوری بعد پیچھے ہٹ گئے اور اپنی خوش قسمتی پر بے ساختہ ہنس پڑے۔
تازہ ترین