• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ریاست گجرات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک

نئی دہلی ( جنگ نیوز)مغربی بھارتی ریاست گجرات میں ٖخوفناک ٹریفک حادثے میں14 جانیں ضائع ہو گئی ،  حادثہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب  والتھیرا گاؤں کے قریب سے گزرنے والی شاہرہ پر پیش آیا، حکام کے مطابق مندر سے واپس لوٹنے والی یاتریوں کی منی وین سامان سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، ہلاک شدگان میں 5 عورتیں اور 2 نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں،جن کا تعلق ایک ہی گاؤں کے 5 خاندانوں سے تھا، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گی، تین زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس ابھی تک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکی ہے۔
تازہ ترین